• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سیلاب کے بعد مگرمچھوں کی بڑی تعداد شہر میں آگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں بہت زیادہ بارشوں اور دریا میں سیلاب کے بعد پانی اوور فلو ہونے کے نتیجے میں بڑے بڑے مگرمچھ شہر میں رینگتے پھر رہے ہیں۔ 

اس صورتحال کے باعث اب لوگوں کو اپنے گھروں اور سڑکوں پر صرف سیلابی پانی ہی سے نہیں نمٹنا ہے بلکہ انھیں مگرمچھوں پر بھی نظر رکھنا ہے کیونکہ یہ انکے جانوروں کو نگلنے کے ساتھ ان پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے دریائے وشوامتری کے اوور فلو ہونے کے بعد پانی شہر کے مختلف علاقوں میں پھیلنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں قوی الجثہ مگرمچھوں کو سڑکوں پر پھرنے کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر آرام یا پھر ندیوں میں مردہ جانوروں کو اپنے جبڑوں میں دبائے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ان دنوں دریائے وشوامتری تازہ پانی کے سیکڑوں مگرمچھوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، وادودرا میں 27 سے 29 اگست کے درمیان ایسے دو درجن مگرمچھوں کو پکڑا گیا تھا۔ 

شہر کے فاریسٹ آفیسر کرن سین راجپوت کے مطابق جو چھوٹا مگرمچھ ریسکیو کیا گیا وہ دو فٹ لمبا جبکہ بڑا مگر مچھ  14 فٹ لمبا تھا جسے گزشتہ جمعرات کو مقامی لوگوں کے آگاہ کرنے پر دریا کنارے کامناتھ گڑھ سے پکڑا گیا تھا۔ اسکے علاوہ گیارہ فٹ لمبے دو اور مگرمچھ بھی پکڑے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید