• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری تاخیر کا شکار

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالرز کے پروگرام کی حتمی منظوری کے معاملے پر بڑی خبر سامنے آگئی۔

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر کے مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا۔ 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف اجلاسوں میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے جبکہ 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان اور 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔


قومی خبریں سے مزید