رائے پور (اے ایف پی) بھارتی پولیس نے گزشتہ روز ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسلح تصادم کے دوران کم از کم 9 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ سیکورٹی فورسز اب بھی جنگل میں مزید باقی باغیوں اور ہتھیار تلاش کررہی ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کمل لوچن کشیپ نےبتایا کہ یہ لڑائی وسطی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے بیلاڈیلا پہاڑی سلسلے میں ہوئی۔خیال رہے کہ بھارت میں 1960 کی دہائی سے جاری شورش میں اب تک ہزاروں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ کمل لوچن کشیپ نے مزید کہا کہ حکام نے خودکار، نیم خودکار اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو باغیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور سیکورٹی فورسز ابھی بھی جنگل میں مزید باغیوں اور ہتھیاروں کی تلاش کر رہی ہیں۔