• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: انٹر کے نتائج کا اعلان، مریم نواز کی پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کے لیے دعا گو ہے۔

لاہور میں کامیابی کا تناسب 60 اعشاریہ 45 فیصد رہا

لاہور میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 60 اعشاریہ 45 فیصد رہا، 1 لاکھ 90 ہزار 218 میں سے 1 لاکھ 14 ہزار 985 امیدوار پاس ہوئے۔

پری میڈیکل میں 38 ہزار 198 امیدوار پاس ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ 58 فیصد رہا۔

پری انجینئرنگ میں 9 ہزار 528 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 73 اعشاریہ 58 فیصد رہا۔

بہاولپور: حافظہ مہین نے پہلی پوزیشن لی

بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے  ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان میں 57 ہزار 660 میں 34 ہزار 689 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 60 اعشاریہ 16 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق حافظہ مہین نے 1156 نمبر لے کر پہلی، فاطمہ صدیق نے 1154 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد عبداللّٰہ امتیاز نے 1152 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فیصل آباد: میمونہ کوثر کی پہلی پوزیشن

کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 269 میں سے 74 ہزار 154 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب71.81 فیصد رہا۔

فیصل آباد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نجی کالج کی طالبہ میمونہ کوثر نے 1155 نمبر لے کر پہلی، عائشہ عمران نے دوسری اور چنیوٹ کالج کی مارج ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان: پرائیوٹ کالج کی 3 طالبات کی پہلی پوزیشن

ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتان میں مجموعی طور پر 79 ہزار 489 طلباء نے امتحان دیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتان میں 50 ہزار 490 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ملتان میں 79 ہزار 489 طلباء نے امتحان دیا جبکہ کامیابی کا تناسب 63 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ کالج کی 3 طالبات نے 1158 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سرگودھا: 35 ہزار 656 طلباء کامیاب

سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سرگودھا میں 52 ہزار 475 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ 35 ہزار 656 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

سرگودھا میں امتحان میں کامیابی کا تناسب 67.97 فیصد رہا۔

ڈیرہ غازی خان: روحا امین کی پہلی پوزیشن

ڈیرہ غازی خان کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ ڈی جی خان نے کہا ہے کہ امتحان میں 60 ہزار 102 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے 42 ہزار 341 امیدوار کامیاب ہوئے۔

امتحان میں کامیابی کی شرح 70 اعشاریہ 45 رہی۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق مظفر گڑھ گرلز کالج کی روحا امین نے 1164 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عزادار حسین نے دوسری اور لاریب فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی خبریں سے مزید