• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابق ایم این اے علی وزیر—فائل فوٹو
سابق ایم این اے علی وزیر—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

علی وزیر کی جانب سے وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید