سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے سندس فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
یاسین جوئیہ نے سندس فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی عیادت کی اور اس دوران اُنہیں بچوں کے علاج معالجے پر بریفنگ بھی دی گئی۔
سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کی جانب سے مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
یاسین جوئیہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن نیکی کا کام کر رہی ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔
سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نے بتایا کہ سری لنکا نے اب تک 30 ہزار کورنیا سندس فاؤنڈیشن کو ڈونیٹ کیے ہیں، ہمارا مقصد تھیلیسیمیا کے مرض کو روکنے کے لیے آگاہی پھیلانا ہے۔