پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، ہم نے کوویڈ کو بھی بھگتا ہے، حکومت بتائے کیا کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے ایوان میں منکی پاکس کا معاملہ اٹھا دیا۔
اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں بتایا گیا ہے کہ تھرمو اسکینر کام ہی نہیں کر رہے ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ اگر منکی پاکس پھیل گیا تو پتہ نہیں کہاں کہاں پھیلے گا، منکی پاکس پر کون گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کرے گا؟
شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ یہاں وزیرِ صحت کو ہونا چاہیے، حکومتی وزیر ہیں ہی نہیں، عطاء تارڑ صبح سے جواب دے رہے ہیں، متعلقہ وزیر کیوں نہیں ہیں، کہاں ہیں وہ؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر ہاؤس میں کوئی بریفنگ نہیں دی جا رہی ہے۔