• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشتگردوں کو نشان عبرت بنانے کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں مارا، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، مٹھی بھر دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کر حملے کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہوکر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی۔

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں سمیت 55 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ۔

قومی خبریں سے مزید