• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ موخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم شہباز شریف نے بھجوائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید