• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو نارتھ کراچی میں ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ مل گیا

پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بائیومیٹرک ڈیوائس سے چیک کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیتی، پولیس مقابلے، ناجائز اسلحے اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

قومی خبریں سے مزید