• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نے سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر سوال اٹھادیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر سوال اٹھادیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آصف بھٹو نے اضافی بجلی کے دعوے کے باوجو د 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر سوال اٹھادیا۔

پی پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ حکومت کا دعویٰ ہے سرپلس بجلی موجود ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟

اس پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا اور کہا کہ بجلی نہ ہونا لوڈشیڈنگ کی واحد وجہ نہیں، ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید