نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایشین سر زمین میں ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے لہٰذا کیوی ٹیم کے لیے ایشین کنڈیشنز کا تجربہ رکھنے والوں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگنا ہیراتھ کو ایشیاء میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے ثقلین مشتاق کی جگہ لی ہے کیونکہ ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پوزیشن سنبھالنے پر دستبردار ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ نوئیڈا بھارت میں پیر سے کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کے بعد نیوزی لینڈ نے سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 18 ستمبر سے گال میں کھیلا جائے گا۔