صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے کیلئے تمام سیاستدان مل کر اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات ترک کرکے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کےلیے پارلیمان میں بات کی گئی، حالات کا تقاضہ ہے مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے۔ ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ون پوائنٹ ایجنڈا قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے، قومی اتفاق رائے کےلیے تمام سیاستدان مل کر اپنا کردارادا کریں۔