• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سارہ ہلاکت کیس میں ملزمان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

فوٹو: ڈیلی میل
فوٹو: ڈیلی میل

10 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمان عرفان، بینش اور فیصل ویڈیو لنک کے ذریعے برطانوی عدالت میں پیش ہوگئے۔ کیس کی سماعت بھی مقرر کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری 42 سالہ عرفان شریف ان کی دوسری بیوی بینش بتول اور بھائی فیصل ملک پر سارہ شریف کے قتل کا الزام ہے، سارہ کی لاش 10 اگست 2023 کو سرے کے شہر ووکنگ میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ تینوں افراد سارہ کی لاش ملنے سے ایک دن قبل پاکستان فرار ہو گئے تھے اور 13 ستمبر کو دبئی سے گٹ وِک ایئرپورٹ پر گرفتار کیے گئے تھے۔

تاہم آج بینش بتول ویڈیو لنک کے ذریعے ایچ ایم پی برونز فیلڈ سے عدالت میں پیش ہوئیں، جبکہ عرفان شریف اور فیصل ملک ایچ ایم پی بیلمرش سے اکٹھے پیش ہوئے۔

ان کا مقدمہ پہلے یکم اکتوبر کو شروع ہونا تھا، لیکن اب یہ مقدمہ 7 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 14 اکتوبر کو جیوری کے سامنے کیس پیش کیا جائے گا۔ اس مقدمے کی سماعت ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس کیواناگ کریں گے اور یہ 7 ہفتوں تک چلنے کی توقع ہے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق سارہ کے جسم پر متعدد چوٹیں تھیں جو ایک طویل مدت میں ہوئیں، اور پوسٹ مارٹم میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید