انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن دورۂ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
جیمز اینڈرسن انگلینڈ ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولر مینٹور کے کام جاری رکھیں گے، انہوں نے رواں برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اس وقت تک تو مجھے ٹیم کے ساتھ پاکستان جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گا، اس کے بعد کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اس شعبے میں نیا ہوں، سیکھ رہا ہوں۔