• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول میں 4 افراد کا قتل، ملزم طالبعلم کو گن تحفے میں دینے پر والد پر بھی فردِ جرم عائد

امریکی ریاست جارجیا میں قاتل بیٹے کو گن تحفے میں دینے والے اس کے والد کولن گرے پر بھی فردِ جرم عائد کر دی گئی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی ریاست جارجیا میں قاتل بیٹے کو گن تحفے میں دینے والے اس کے والد کولن گرے پر بھی فردِ جرم عائد کر دی گئی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی عدالتوں میں بچوں کے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے پر والدین کی گرفتاری اور ان کوسزا سنانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا۔

امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ ہفتے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ہوئے 14 سالہ طالب علم پر سنگین قتل کی فردِ جرم کے ساتھ ساتھ اس کے والد کولن گرے پر بھی غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

عدالت نے 14 سالہ طالب علم پر بطور بالغ فرد، فردِ جرم عائد کرتے ہوئے والدین کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ والد نے فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والی گن بچے کو تحفہ میں دی تھی۔

واضح رہے کہ جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اس سےقبل رواں سال کے آغاز میں پہلی مرتبہ مشی گن کی عدالت تاریخی فیصلے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے قتل کرنے کے الزام میں بچے کے ساتھ و الدین کو 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید