• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جوہر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک


کراچی کے علاقے جوہر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فیڈرل بی ایریا جوہر آباد میں شاہین فورس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران دو ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

 زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، اس دوران دونوں ڈاکو دم توڑ گئے، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت فرہاد کے نام سے کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید