• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی حکومت کیساتھ معاہدے پر مکمل عملدر آمد چاہتی ہے: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عملدر آمد چاہتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے  ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ منصورہ آئیں گے اورحکومت کے ساتھ جماعت اسلامی کے معاہدے پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما نے بتایا کہ وزیرِ داخلہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید