• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت کی کارکنوں کو اہم ہدایات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں جلسے کے لیے آنے ہونے والے کارکنوں کو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو کسی بھی صورتِ حال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں، عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے قافلوں میں کرینز، واٹر کیننز اور دیگر مشینری بھی شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکوں کو جگہ جگہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید