• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہو رہا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہو رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کروانے والے کو سزا ملنی چاہیے، آج اسلام آباد میں تماشا ہو رہا ہے، میوزک چلے گا اور لوگ پھر گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کو پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے پلانٹ کیا گیا ہے، حالات خراب کرنے اور فتنہ فساد کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی کے بے شرم حکمرانوں سے خود کچھ نہیں ہوا، یہ لوگ بکواس کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید