اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے علاقے کریات شمعون کی 2 بستیوں پر بمباری کی۔
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بستیوں پر حملہ جنوبی لبنان میں حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں غزہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 31 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بوریج پناہ گزیں کیمپ پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں ماں بچے سمیت شہید جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک اسکول پر حملہ کیا۔