• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید کر دیے

غزہ میں غمزدہ فلسطینی شہدا کو آخری آرام گاہ کی جانب لیجاتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)
غزہ میں غمزدہ فلسطینی شہدا کو آخری آرام گاہ کی جانب لیجاتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی مہم جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے مزید 33 فلسطینی شہید کر دیے۔

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 972 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے 11 ماہ میں 94 ہزار 761 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید