• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی نہیں سوچا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا جائے گا، علی محمد خان

فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آج یہاں نہ قاسم سوری ہے نہ مراد سعید، نہ شہریار آفریدی، باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔ آج ہر طرح کے لوگ پارلیمنٹ کے سامنے جاسکتے ہیں، پی ٹی آئی کے ورکر نہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ "فارم 47 والے سن لیں اس سے پہلے کہ عوام کا سمندر بہا لے جائے رہا کرو، رہا کرو!، ہمارا دوسر امطالبہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔"

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خان نے کہا کہ تمام ادارے تباہ ہوچکے امید سپریم کورٹ سے ہے، سپریم کورٹ، عدلیہ کو قانون سازی کی آڑ میں تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو خان نے کہا کہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید