مجلس وحد ت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ظالموں نے آئین اور قانون کو رونداہے، ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑنا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہر قدم پاکستان کے خلاف ہے، ملک تاریخ کے حساس ترین دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا نعرہ قانون کی عمل داری ہے، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ ہیں، وہ دن ضرور آئے گا جب آئین سربلند ہوگا۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ کے حساس ترین دور سے گزر رہا ہے، ملک کی سب سے بڑی تباہی قانون کو پاؤں تلے روندنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ لمبی لڑائی ہے، خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، ہم قانون کی حکمرانی کا پرچم اٹھانے والوں کے ساتھ ہیں۔