• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ سے متعلق اتھارٹی کا پرانا ایکٹ بحال کیا جائے: شبلی فراز

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز ـــ فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز ـــ فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے بھنگ سے متعلق اتھارٹی کے پرانے ایکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں کامل علی آغا کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا بل زیرِ غور رہا۔

سینیٹر شبلی فراز نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھنگ سے متعلق اتھارٹی کے پرانے ایکٹ کو بحال کیا جائے، پرانا ایکٹ ختم کر کے نیا ایکٹ کیوں لایا گیا؟ اس کی وضاحت دی جائے۔

پی سی آر ڈبلیو آر کے حکّام  نے بتایا کہ ہم نے اتھارٹی میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے لائنسنگ کا آغاز کرنا تھا پھر حکومت چلی گئی، ہم چاہ رہے تھے کہ ملک کو 2 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جب پابندی ہے تو ڈرگز کا استعمال پھر بھی بڑھ رہا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اجازت نہ ہونے پر یہ حال ہے، اگر اجازت دی تو ڈرگز کے استعمال کو کون روکے گا، اس بل کو پڑھنے کا وقت دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید