• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار سے لاپتہ ہوئی لڑکی پڈعیدن تھانے پہنچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

داتا دربار لاہور سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی پڈعیدن تھانے پہنچ گئی۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ماموں سے ناراض ہو کر داتا دربار سے آئی تھی، ایک خاتون بیٹی بنانے کا جھانسہ دے کر پڈعیدن لے آئی۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ پڈعیدن لا کر خاتون نے اپنے بیٹے سے میرا زبردستی نکاح کرا دیا، میں اپنے گھر حاجی کیمپ لاہور جانا چاہتی ہوں۔

پولیس نے کہا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کی جا رہی ہے، اس کے ماموں سے لاہور میں رابطہ کیا گیا ہے، اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید