• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری اپنے نام، مرضی کی نمبر پلیٹس بنواسکتے ہیں، محکمہ ایکسائز پنجاب

محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کےلیے اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس بنوانے کی سہولت کا اعلان کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب کی وینٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے شروع ہوگی، شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے کہا کہ وینٹی نمبر پلیٹس اسکیم میں 3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، گولڈ 5 لاکھ روپے، پلاٹینم 50 اور کارپوریٹ ایک کروڑ میں خریدی جا سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی، جعلی نمبر پلیٹس پکڑنے کےلیے مربوط حکمت عملی بنالی ہے، وینٹی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کا ڈیٹا موجود ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید