• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسے میں غیر جمہوری زبان استعمال کی گئی، امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی امین الحق نے تحریک انصاف کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں امین الحق نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کی تقاریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ سیاسی لوگ ہیں سیاسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کارکردگی کی بات کریں، جمہوریت اور اخلاق کی بات کریں، پی ٹی آئی کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان جمہوریت کے خلاف ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان اخلاق کےبھی خلاف ہے۔

قومی خبریں سے مزید