• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ: ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ 

عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ ملزمہ مقدمے میں نامزد اور اہم کردار ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے تحریری فیصلے مطابق ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا۔ 

تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ موبائل نمبر سے رابطے میں تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے مطابق تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ سے 50 ہزار روپے کی رقم بھی ریکور کی ہے۔ 

حکمنامہ کے مطابق ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی جاتی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

قومی خبریں سے مزید