• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سے واضح کہہ دیا کہ آئین کیخلاف کوئی اقدام نہیں کروں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے واضح کہہ دیا کہ آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں کروں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میرا کام آئین و قانون کی پاسداری ہے، قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز جلسے میں بڑھکیں ماریں، انہوں نے اداروں کو دھمکیاں دیں اس پر ایکشن ہونا چاہیے، ان کے الفاظ پر پوری قوم کو اعتراض ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعتماد کھو چکے ہیں، انہیں چاہیے کہ اعتماد کا ووٹ لیں، کے پی کی صوبائی حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر فوری طور پر میٹنگ بلائی جائے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور بھتا مافیا عروج پر ہے، سیاستدانوں کا احتساب آسان ہے، عدلیہ اور فوج میں احتساب کا اپنا نظام ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے آئین کو نہ ماننے والے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا ملک دشمن بھی نہیں کر سکتے، 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل تیز اور سزا ہونی چاہیے.

قومی خبریں سے مزید