• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: شیری رحمٰن نے ارسا ایکٹ پیش کر دیا

شیری رحمٰن--- فائل فوٹو
شیری رحمٰن--- فائل فوٹو

سینیٹ میں ارسا ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا گیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹ میں پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم سے سندھ میں بےچینی پیدا ہو گئی ہے، وزیر آبی وسائل ارسا ایکٹ 1992ء میں مجوزہ تبدیلیوں سے متعلق اطلاعات کی وضاحت دیں۔

سینیٹر نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے کہ ایسی تبدیلیاں معاہدے کی روح کو کمزور کر سکتی ہیں، مجوزہ تبدیلیاں مشترکہ مفادات کی کونسل کے بھی خلاف ہیں، ارسا میں سندھ کے رکن نے ان مجوزہ ترامیم کی مخالفت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی پانی کی تقسیم میں سندھ نقصانات کا شکار ہے، صوبے کو دریائے سندھ کے بالائی منصوبوں کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں، سندھ میں ارسا ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عوامی اور قومی اہمیت کے پیشِ نظر یہ معاملہ فوری توجہ طلب ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس پرسینیٹر جام سیف اللّٰہ خان، سینیٹر پونجو بھیل اور سینیٹر سرمد علی نے بھی دستخط کر دیے۔

قومی خبریں سے مزید