کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق نامناسب ریمارکس پر تشویش ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں سی پی این ای نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
سی پی این ای نے مزید کہا کہ صحافی مشکل حالات، ریاستی و غیر ریاستی جبر اور کالے قوانین سے نبرد آزما ہیں۔ صحافی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر زندگی داؤ پر لگا کر عوام کو اطلاعات کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔
سی پی این ای نے کہا پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور سے باز پرس کرے اور آئندہ ایسے ریمارکس نہ دینے کا پابند کرے۔