• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی خواتین کو انکا جائز مقام دلانے کیلئے کوشاں ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غریب اور مظلوم ہمیشہ پیپلز پارٹی کی طرف دیکھتے ہیں کیونکہ لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عام آدمی سرکاری ملازمین کو ان کے حقوق دیئے اور اب بھی مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی اور سی پیک کے خالق کی حیثیت سے ان کی خدمات کا ہمیشہ اعتراف کیا جاتا رہے گا۔بلاشبہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کا منصوبہ ہے،عوام کے سیاسی، سماجی اور معاشی مشکلات کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس میں خواتین کو با عزت مقام حاصل ہے یہی وجہ ہی کہ آج پارٹی کے اندر خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ ادی فریال تالپور خواتین کو انکا جائز مقام دلانے اور انکے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہیں اور بلوچستان سمیت ملک بھر کی خواتین بڑی تعداد میںپیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو رہی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید