• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 22 افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون 22 افراد گرفتارکرکے، جیل بھیج دیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ائیرپورٹ روڈ نالےپر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تجاوزات کے باعث نالے کا پانی بند ہو کر سڑک پر بہہ رہا تھا تھانے کارروائی کرتے ہوئے نالے پر قبضہ کرنے والے 22 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔
کوئٹہ سے مزید