• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم دنیا کے عظیم رہنما تھے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ، ثناء اللہ جتک ، اختر بلوچ ، ملک حمید کاکڑ ، شاہجہان گجر ، حاجی شکور کاکڑ ، الطاف گجر ، ملک شہزاد شاہوانی ، ڈاکٹر سبحان ترین ، ملک شازیب کاسی ، ظفر خان داوی ، نجیب خان اچکزئی اور دیگر نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی سالگرہ پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم دنیا کے عظیم رہنما تھے جو مظلوم اقوام اور بین الاقوامی محاذ پر عالم اسلام کی آواز بنے اور پاکستان کے مظلوم و محکوم عوام کو شعور دیا ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر سول سیکرٹریٹ میں واقع پارٹی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو محسن پاکستان ، اسلامی دنیا کے ہیرو اور عالمی لیڈر تھے ، ان کی جدوجہد ، نظریہ اور قربانیاں بے مثال و لازاول ہیں شہید بھٹو نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹم بم کی بنیاد رکھی،غریب عوام ، پسماندہ طبقات ، مزدوروں اور کسانوں کو طاقتور بنایا ،زرعی اور معاشی اصلاحات سے ملکی وسائل کے ثمرات پہلی بار عوام تک پہنچائے ،یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا محور و مرکز بنایا آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید