• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: الخدمت بنو قابل پروگرام کا آغاز، تعلیمی امور پر اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لورالائی میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے آغاز اور تعلیمی امور پر مشاورتی اجلاس ، لورالائی میں نوجوانوں و طلباء کو ہنرمند بنانے اور باعزت روزگار کے قابل بنائے کیلئے بہت جلد بنوقابل ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی ضلع لورالائی عبدالحمید ناصرکی صدارت میں ضلعی نظم کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام بلوچستان و ڈائریکٹر تعلیمی بورڈ طیب جدون نے شرکت کی اجلاس میں بنو قابل پروگرام کے لورالائی میں باقاعدہ آغاز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور پروگرام کے لیے مجوزہ لیب کی جگہ کا دورہ بھی کیا گیا جبکہ تکنیکی و انتظامی پہلووں کا جائزہ بھی لیا گیا مزید برآں جماعت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی بہتری ، انتظامی و تعلیمی معیار میں اضافہ اور نئے تعلیمی سیشن کے امکانات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اجلاس میں بنو قابل پروگرام کے ذریعے لورالائی کے نوجوانوں کو جدید فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید