• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں طالبات اور طلبا کیلئے چھ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تربت میں نوجوان طالبات اور طلبا کے لیے منعقدہ چھ روزہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیاچھ روزہ سیشنز کے دوران کمیونیکیشن اسکلز ، انٹرپرسنل اسکلز ، لیڈرشپ و مینجمنٹ ، انٹرپرینیورشپ ، کیریئر کونسلنگ ، سی وی رائٹنگ ، ڈیجیٹل پریزنس ، انٹرویو اور موک انٹرویو اسکلز جیسے موضوعات پر جامع تربیت فراہم کی گئی تربیتی سیشنز جامعہ تربت اور دیگر تعلیمی اداروں سے وابستہ ماہرین تعلیم و ٹرینرز پروفیسر نوروز خان ، پروفیسر ڈاکٹر غلام جان بلوچ ، پروفیسر ہما امداد ، رقیہ میروانی اور ڈاکٹر وسیم برکت نے لیے تربیت کے دوران عملی مثالوں ، مکالماتی سیشنز اور مشقوں کے ذریعے طلبا و طالبات کی رہنمائی کی گئی پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اس موقع پر طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مشیر وزیراعلیٰ مینا مجید بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور قابل تحسین اقدامات کررہی ہے شرکاء نے کہا کہ بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کا دائرہ کار تربت تک بڑھانا علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے۔
کوئٹہ سے مزید