• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ شاہ زمان روڈ و ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ‘ صارفین پریشان

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے گنجان آباد علاقے شاہ زمان روڈ و ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ شدید سردی میں دن12بجے گیس غائب ہو جاتی ہے پھر اس کے بعد سارا دن اور رات گیس نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے بارہا متعلقہ حکام کوآگاہ کیاگیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی انہوں نے جی ایم گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ شدید احتجاج کریں گے جس کی ذمہ د اری متعلقہ حکام پرعائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید