نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔
فلم ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ میں ہئینیو کمیونٹی کی زندگی کی مشکلات کو بیان کیا گیا ہے جو صرف ویٹس سوٹ، ماسک، فلیپر، ٹوکریاں اور ہکس کے استعمال سے جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے مچھلیاں پکڑ کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے اس دستاویزی فلم کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ میں خواتین کی کہانیاں تلاش کر رہی تھی، مجھے باہمت خواتین کی کہانیاں چاہیے تھیں اور جب مجھے ہئینیو کمیونٹی کی کہانی پر مبنی اس پروجیکٹ کے بارے میں پتہ چلا تو مجھے ایسا لگا کہ مجھے بالکل ایسی ہی کہانی کی تلاش تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ جب میں ہئینیو کمیونٹی کی خواتین کی کہانیاں سنتی ہوں تو میں ان خواتین کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوتی ہوں۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جس طرح ہئینیو کمیونٹی کی خواتین نے فطرت کے ساتھ بھرپور انداز مین تعاون کیا اور ایک کمیونٹی کی تعمیر کی وہ میرے لیے مختلف سے متاثر کن ہے۔