• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کا کیس، جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری

جج ہمایوں دلاور—فائل فوٹو
جج ہمایوں دلاور—فائل فوٹو

سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں اسلام آباد کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کے بھائی، والد اور رجسٹرار کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محکمۂ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں، اس معاملے میں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے معاونِ خصوصی اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا مصدق عباسی نے کہا ہے کہ اسپیشل جج ہمایوں دلاور اور ان کے 3 بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ 

مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے، ملزمان نے جعلی اندراج سے زمین اپنے نام کر کے ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جج ہمایوں دلاور ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔

قومی خبریں سے مزید