پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سنگجانی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔
تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں نعیم حیدر پنجوتھا سمیت 60 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا کہ نعیم حیدر پنجوتھا پستول اٹھا کر پولیس پارٹی کے پاس آئے اور کہا 9 مئی کیا بھول گئے ہو؟ 9 مئی کو بھول جاؤ گے۔
ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ نعیم حیدر پنجوتھا نے پولیس پر فائرنگ کی، اہلکاروں نے چھپ کر جان بچائی۔