ارسا ایکٹ میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے 19 ستمبر کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
جی ڈی اے سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، لیاقت علی جتوئی، سید زین شاہ اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری سے استعفا دینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ارسا ایکٹ میں ترامیم قطعی طور غیر آئینی، غیر قانونی اور سندھ کو بنجر کرنے کی گہری سازش ہے۔