• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ میں لائٹیں بند کر کے یہ کیا طریقہ اپنایا گیا؟ مسرت چیمہ

رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ---فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اُٹھایا ہے کہ پارلیمان کے اندر لائٹیں بند کر کے یہ کیا طریقہ اپنایا گیا؟

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ راستے بند ہونے کے باوجود 8 ستمبر کا جلسہ کامیاب ہوا، پاکستان بدل چکا ہے، اب عقل اور ہوش سے کام لینے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

مسرت جمشید نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹک ٹاکر وزیرِ اعلیٰ ہے اور ان کی ٹیم بھی ویسی ہے، ساری رات رٹے لگانے والا وزیرِاعظم لگا دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر کوئی کام کر لیں اور کرنے دیں۔

قومی خبریں سے مزید