• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے کواٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کر کے پاکستان کی برتری دگنی کردی  لیکن 7 منٹ بعد جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ایک گول کا خصارہ کم کیا۔

دونوں ٹیموں نے چوتھے کواٹر میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے اس قبل کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا ہو گئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید