• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ہائی کورٹ ــــ فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ ــــ فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 2 اپریل کو دیگر صوبوں میں سینیٹ انتخابات ہوئے لیکن کے پی میں نہیں ہوئے، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، ہمیں سینیٹ الیکشن کے لیے تاریخ دی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن عمل درآمد نہیں کرنا چاہتا۔

جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ اب تک متنازع ہے، عدالت نے اسپیکر کو حکم دیا کہ مخصوص نشستوں پرحلف لیں لیکن اسپیکر نے نہیں لیا، کے پی میں الیکٹرول نمبر پورا نہیں تو کیسے تاریخ دیں؟ 

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ اس وقت اسمبلی اراکین کی تعداد کتنی ہے؟ 

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اسمبلی میں 115 اراکین الیکشن جیت کر آئے جبکہ21 مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔

قومی خبریں سے مزید