پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عظمت حنیف اورکزئی چیف کمشنر (آر ٹی ایس کمیشن) کی ہمشیرہ کی وفات پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،دریں اثنا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بدرشی میں پی ٹی آئی کے رہنما سید خان کی ہمشیرہ اور شیر عالم خان کی چچی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے،صوبائی وزیر جمشید الدین کاکاخیل ، ضلع ناظم لیاقت خان خٹک، ایم این اے عمران خٹک اور احد خٹک بھی ہمراہ تھے انہوں نے مرحومومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔