ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان ہونے والا پہلا مباحثہ کملا ہیرس نے جیت لیا۔
امریکی میڈیا کے پول میں ووٹرز کی رائے کے مطابق مباحثے میں کملا ہیرس نے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی۔
مباحثہ دیکھنے والے رجسٹرڈ ووٹرز کی اکثریت نے اتفاق کرلیا، مباحثے میں کملا ہیرس کے پُراعتماد دلائل اور لاجواب کارکردگی کے حق میں 63 فیصد اور ٹرمپ کی کارکردگی سراہنے والوں کا تناسب 37 فیصد رہا۔
ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ فلاڈیلفیا میں ہوا۔