چمن میں این 50 قومی شاہراہ پر پک اپ گاڑی پر لیویز چیک پوسٹ اہلکاروں نے فائرنگ کی۔
واقعے کے خلاف ڈرائیورز نے احتجاج کیا، کوئٹہ ژوب شاہراہ کو زیارت کراس پر بند کردیا۔ مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
بلوچستان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ٹریفک معطل ہوگیا۔
انچارج لیویز زیارت کراس پوسٹ کا کہنا ہےکہ پک اپ گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہا تھا، گاڑیاں نہ رکنے پر ٹائروں پر فائرنگ کی، قومی شاہراہ کھولنےکے لیے لیویزکی مزید نفری طلب کرلی گئی۔