• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرحِ سود پر اسٹیٹ بینک کا اجلاس آج ہو گا، 2 فیصد کمی کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شرحِ سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ اس فیصلے کے لیے اسٹیٹ بینک کا اجلاس آج ہو گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کو شرح سود میں 2 فیصد کمی کی اُمید ہے۔

واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ 2 اجلاسوں میں شرحِ سود 2.50 فیصد کم کی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید