آج جمعرات 12 ستمبر 2024ء کے حوالے سے علمِ نجوم کی روشنی میں ماہرین کی جانب سے کی گئی پیش گوئیاں جانیے۔
آج کے دن بے چینی میں اضافہ ہونے سے طبیعت میں بیزاری محسوس ہو سکتی ہے لیکن حکمت و دانائی سے اپنے مسائل کو حل کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔
آج کے دن منفی خیالات آپ کا رویہ خراب کر سکتے ہیں، آپ کی وسیع خواہشات بظاہر ناممکن نظر آ رہی ہیں اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنی حدود کو پہچانیں اور اپنی طبیعت کو پیچیدگی سے بچائیں۔
آج کے دن کوئی بھی نیا کام کرنے یا اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تصورات اور حقائق کے مابین تضادات کو ختم کرنے کے لیے اپنی توقعات کو کم کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
آج کے دن زیادہ امیدوں اور توقعات سے خود کو دور رکھیں کیونکہ یہ خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہو گا، آپ کی ذمے داریوں سے متعلق سوال اُٹھ سکتے ہیں، اس لیے حقائق کا بغور جائزہ لیں، اپنے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ ذمے داریاں قبول نہ کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
آج کے دن دوسروں پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ کوئی دوست وعدہ کر کے پورا کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے، یہی بات آپ کے اپنے خیالات پر بھی لاگو ہوتی ہے، کسی کام میں کوئی خامی رہ جانے سے آپ کو مایوسی ہو سکتی ہے مگر پریشان نہ ہوں اس میں آپ کے لیے بہتری ہے اور جلد ہی آپ کو اس احساس بھی ہو جائے گا۔
آج کے دن بے چینی بڑھنے سے آپ کا سامنا غیر تسلی بخش حالات سے ہو سکتا ہے لیکن شام تک صورتِ حال معمول پر آ جائے گی۔
آج آپ کی زندگی میں کچھ ڈرامائی صورتِ حال جنم لے سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ مبالغہ آرائی کا شکار ہو سکتے ہیں، آپ کو اپنی ذاتی اور سماجی زندگی میں توازن قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
آج کے دن آپ کو واضح فیصلے کرنے میں مشکل ہو گی، کسی مقصد کی جانب بڑھنے سے پہلے آپ متحرک ہونے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن دن کے آخر میں آرام کرنے میں آسانی ہو گی۔
آج کے دن کام زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ جذباتی ہو سکتے ہیں لیکن آپ اچھی حکمتِ عملی سے کام لیں گے تو کام کرنے میں آسانی ہو گی اور آپ خاطر خواہ فائدے حاصل کر سکیں گے۔
آج کے دن اپنے خیالات میں تبدیلی موڈ کو خوش گوار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، تخلیقی صلاحیتوں کی بنیاد پر خطرات مول نہ لیں، مالی صورتِ حال کو بہتر بنانے کی کوششیں وقتی طور پر فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گی، معاملات میں منصوبہ بندی کرنا مناسب رہے گا۔
آج آپ معمول سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کریں گے، آپ کے مختلف کام آپ کے گھر، خاندان اور شراکت داری کے شعبوں کو متاثر کر سکتے ہیں، ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آزادانہ اقدامات کرنے چاہئیں، شام کے وقت مقاصد کے حصول میں حقیقت پسندانہ سوچ اپنا کر فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔